ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ’برین ڈرین‘ اور سیاسی آزادی کا فقدان، افریقہ کے بڑے مسائل

’برین ڈرین‘ اور سیاسی آزادی کا فقدان، افریقہ کے بڑے مسائل

Sat, 06 May 2017 20:49:32  SO Admin   S.O. News Service

لندن،6مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانوی امداد تنظیم آکسفیم کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں مظالم بڑھ رہے ہیں، جس کے سبب وہاں کے لوگ ہجرت پر مجبور ہوتے جا رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں گزشتہ روز افریقہ کے بارے میں ورلڈ اکنامک فورم اختتام پذیر ہوا، جس میں اس بر اعظم سے پڑھے لکھے لوگوں کی ہجرت اور سیاسی آزادی کے فقدان پر بات چیت ہوئی۔ اس اجتماع میں شریک جرمن وزیر خزانہ وولف گانگ شوئبلے نے کہا اگر مستقبل قریب میں افریقہ میں سیاسی استحکام پیدا نہ ہوا، تو اس کے خطے پر جغرافیائی اور سیاسی اثرات مرتب ہوں گے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق افریقہ میں جزائر پر مبنی اقوام کیپ وردے اور ساؤ ٹومے اینڈ پرنسیپے کے علاوہ کوئی بھی ملک سیاسی طور پر صحیح معنوں میں آزاد نہیں۔


Share: